Official Web

حکومتی وزرا کرپٹ، عمران خان اپوزیشن کا احتساب کر رہے ہیں: لیگی رہنما

لاہور:  پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنماؤں نے حکومتی وزرا کو کرپٹ ترین قرار دیدیا۔ مشاہد اللہ کا کہنا ہے عمران خان صرف اپوزیشن کا احتساب کر رہے ہیں، فارورڈ بلاک وہی بناتا ہے جو پارٹی میں ہوتا ہے۔

راناثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف انتقامی کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں، انتقامی عمل کی وجہ سے ملک میں عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے، ملک میں دہشتگردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا ملک میں کاروبار بالکل منجمد ہوکر رہ گیا ہے، حکومتی وزرا بد زبانی کےسوا کچھ نہیں کر رہے، حکومت کے پاس کوئی پالیسی ہے نہ وژن، حکومت پارلیمانی کمیٹی سے اب راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔

Comments
Loading...