Official Web

سام سنگ اسمارٹ فون صارفین پہلے سے موجود فیس بک ایپ اَن انسٹال کرنے میں ناکام

معروف کمپنی سام سنگ کے اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے صارفین نے شکایت کی ہے کہ جن فونز میں پہلے سے فیس بک ایپ انسٹال ہے، اسے اَن انسٹال کرنا ممکن نہیں ہے۔

اسمارٹ فونز میں کمپنی کی جانب سے چند ضروری ایپلیکیشن جیسے ای میل، میسنجر وغیرہ پہلے سے انسٹال ہوتے ہیں لیکن سوشل میڈیا کے دور میں اسمارٹ فونز میں اب ٹوئٹر، ایمازون اور فیس بک ایپ بھی انسٹال کیے جارہے ہیں۔

بلومبرگ کی نئی رپورٹ کے مطابق متعدد صارفین کو مشکل درپیش ہے کہ پہلے سے انسٹال شدہ فیس بک ایپ کو اَن انسٹال کرنا ممکن نہیں، کیونکہ اس کے لیے ‘delete’ کا کوئی آپشن ہی موجود نہیں۔

benn achilleas@mrbennbenn

Why can’t I delete from my anyone? 🤔

See benn achilleas’s other Tweets

صارفین کے مطابق اگر فیس بک استعمال نہ کرنا ہو تو اس کے لیے پھر ایک ہی صورت رہ جاتی ہے اور وہ یہ کہ اپنا اکاؤنٹ غیر فعال کردیا جائے۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق پہلے سے انسٹال شدہ فیس ایپ صرف ایک آئیکون ہے، اصلی ایپ نہیں ہے تاہم اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے کوئی تصدیق موصول نہیں ہوسکی۔

تاہم صارفین کی جانب سے اس حوالے سے ٹوئٹر پر شکایت کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments
Loading...