Official Web

چینی روبوٹک خلائی جہاز چاند کے ‘تاریک حصے’ میں کامیابی سے اتر گیا

چین نے خلائی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کردیا، جس کا روبوٹک خلائی جہاز ‘چینگ فور’ چاند کے ‘تاریک حصے’ میں کامیابی سے اترنے والا پہلا جہاز بن گیا ہے۔

چینی حکام کی جانب سے روبوٹک طیارے سے بھیجی جانے والی چاند کی تصویر بھی جاری کردی گئی۔

ماضی میں چاند پر بھیجے جانے والے مشنز چاند کے اُس حصے میں بھیجے گئے تھے جو زمین کے رخ پر ہے تاہم چین نےامریکی اور روسی خلائی مشنز کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کیا اور چینگ فور خلائی جہاز کو چاند کے تاریکی حصے پر کامیابی سے اتارا۔

Global Times

@globaltimesnews

: China’s Chang’e-4 probe successfully made the first-ever soft landing on the far side of the Moon on the South Pole-Aitken basin Thursday morning, a major milestone in space exploration.

287 people are talking about this

چینی میڈیا کے مطابق خلائی جہاز چینگ فور نے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 26 منٹ پر چاند پر لینڈنگ کی تھی۔

جبکہ عالمی معیاری وقت کے مطابق رات ڈھائی بجے کے قریب چین کا چینگ فور طیارہ چاند کے قطب جنوبی۔ائیٹکن بیسن پر اترنے میں کامیاب ہوا۔

مختلف قسم کے آلات سے لیس روبوٹوک جہاز ‘چینگ فور’ علاقے کی ارضیاتی خصوصیات جانچنے کے علاوہ حیاتیاتی تجربات بھی کرے گا۔

Embedded video

Global Times

@globaltimesnews

Watch the historic moment that China’s touched down on the far side of the .

See Global Times’s other Tweets

واضح رہے کہ یہ مشن کسی بھی خلائی ادارے کی جانب سے پہلا قدم ہے

Comments
Loading...